کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے ضلع کیچ تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کی فائرنگ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے بہادر سیکیورٹی فورسز وطن کا دفاع اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وزیر اعلءنے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز ملک کے دفاع میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں ہم سب کو ان پر فخر ہے ہم شہید ہونے والے اہلکار کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
