کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے افراد کی مبینہ گمشدگیوں کیخلاف اہلخانہ نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں شریک خواتین اور بچوں نے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے عامر علی چنگیزئی، عمران علی، چنگیز خان، مختار حسین کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام لوگ سرکاری ملازم اورسماجی کارکن ہیں جو 16 دسمبر 2017 کو گھر سے کھانا کھانے نکلے تھے تب سے اب تک لاپتہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں کے دوران ہر دروازے پر دستک دی ہے حکومت اور سیکورٹی ادارے مبینہ لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔
