اپنے پیاروں کی خاطر اختیاطی تدابیر کو کسی غمی یا خاموشی کے موقع پر نظر انداز نہ کریں‘ لیاقت شاہوانی

اپنے پیاروں کی خاطر اختیاطی تدابیر کو کسی غمی یا خاموشی کے موقع پر نظر انداز نہ کریں‘ لیاقت شاہوانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کو ئٹہ:ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطر عالم اسلام کا ایک عالم گیر مذہبی تہوار ہے جو رمضان المبارک کے فریضہ کے ادائیگی کے اختتام پر مذہبی جوش و جذبے اور نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے اسلام ایک ایسا طرز آحیات ہے جو نفرت، حسد، تعصب اور تفرقہ سے نفرت سکھاتا ہے جبکہ محبت، ایثار، قربانی ،اخوت اور بھائی چارگی پر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے اس دفعہ عید ایک عالمگیر وبا کی موجودگی میں منانی پڑی۔ کورونا وائرس کی عالمگیریت کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عوام سے خود اپیل کی تھی کہ عید کی خوشیوں میں سماجی فاصلے اور دیگر احتیاطی تدابیر کو ہرگز نظرانداز نہ کریں مگر افسوس عوام نے اس طرح احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا جس طرح رکھنا چاہیے تھا۔ ترجمان صوبائی حکومت نے عید کے اس پر مسرت موقع پر عوام سے اپیل کی وہ اپنے اور اپنے پیاروں کی خاطر اختیاطی تدابیر کو کسی غمی یا خاموشی کے موقع پر نظر انداز نہ کریں کیوں کہ ایک فرد صرف ایک فرد نہیں ہوتا ہے وہ ایک خاندان کا حصہ بھی ہے۔ جس کی خوشی اور غم سے سارا خاندان متاثر ہوتا ہے ایک خاندان کا حصہ ہونے کی حیثیت سے اپنے پورے خاندان کا سوچئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!