کوئٹہ:جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی ترجمان کے مطابق جمعیتِ علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع گزشتہ دو ماہ سے کرونا وائرس کی موذی مرض مبتلا ہونے کے بعد اب اللہ کے فضل وکرم سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق آئندہ تین ہفتے بھی مزید مکمل آرام کرنے کی وجہ سے وہ عیدالاضحی اسلام آباد میں گزاریں گے اس سلسلے صوبائی ترجمان نے جمعیت علما اسلام اور مولانا عبد الواسع کی جانب سے ان تمام بہی خواہوں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بالمشافہ ،بذریعہ فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے سے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی وقتا فوقتاخیریت دریافت کی اور خصوصی دعائیں کیں۔






