راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد مارے گئے

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد مارے گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

راجن پور: پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاؤنٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔ راجن پور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دریائے سندھ یہاں بہت چوڑائی میں ہے اور اس میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد اکثر اپنا ٹھکانہ بنائے رکھتے ہیں۔ ڈاکوؤں کے گروہ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو مزاری کا تعلق بھی اسی علاقے سے تھا اور یہ کئی برس سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جب کہ پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کیا گیا۔ تین سال قبل2017 میں بھی ڈاکوؤں نے اس علاقے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔ پولیس نے اپنے ساتھیوں کو بازیاب کرانے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!