پی آئی اے کے پرانے ڈیوٹی اوقات کار بحال، بائیو میٹرک سسٹم فعال

پی آئی اے کے پرانے ڈیوٹی اوقات کار بحال، بائیو میٹرک سسٹم فعال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمین کی حاضری کے لیے نصب کیے گئے بائیو میٹرک سسٹم کو معطل کردیا تھا مگر اب اُسے فعال کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے کا بائیو میٹرک سسٹم یکم اگست سے فعال ہوگیا ہے جس کے بعد ملازمین کو دفتر آنے اور جانے کے لیے اپنی حاضری لازمی لگانی ہوگی۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وفاق کی ہدایت پر پی آئی اے ملازمین کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے، ملازمین پیر سے جمعہ صبح 9 سے شام ساڑھے پانچ بجے تک ڈیوٹی انجام دیں گے۔ عام دنوں میں نماز، دوپہر کے کھانے کے لیے ایک سے دیڑھ گھنٹے کا وقفہ دیا جائے گا جبکہ جمعے کو ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز اور لنچ بریک ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!