اسلام آباد: ملک بھرکی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سپریم کورٹ میں45 ہزار سے زائد،لاہور ہائی کورٹ ایک لاکھ 88 ہزار 411 ، سندھ ہائی کورٹ 84 ہزار 341 ، پشاور ہائی کورٹ 38 ہزار 464،بلوچستان ہائی کورٹ5 ہزار 313،اسلام آباد ہائی کورٹ 15 ہزار847 جبکہ ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، سپریم کورٹ اور لاءاینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل جاری کردی۔ہفتے کو روز سپریم کورٹ اور لاءاینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تفصیل جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ میں ایک لاکھ 88 ہزار 411 مقدمات زیر التوا ہیں جب کہ سندھ ہائی کورٹ میں 84 ہزار 341 مقدمات زیرالتوا ہیں، پشاور ہائی کورٹ میں 38 ہزار 464 مقدمات کے فیصلے ہونا باقی ہیں۔بلوچستان ہائی کورٹ میں سائلین 5 ہزار 313 مقدمات کے فیصلے سننے کے منتظر ہیں جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 15 ہزار847 مقدمات زیرالتواہیں ۔رپورٹ میں ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے اعداد وشمار بھی دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 لاکھ 87 ہزار 121 مقدمات، سندھ میں ایک لاکھ 5 ہزار 458 ،کے پی کے میں دو لاکھ دس ہزار 25 مقدمات، بلوچستان ماتحت عدلیہ میں 17 ہزار اور اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ میں 43 ہزار 924 مقدمات زیر التوا ہیں
