بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل ،سیکرٹری جنرل وسینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ،اخترحسین لانگو،احمدنواز بلوچ، میر محمد اکبر مینگل ،ثناءاللہ بلوچ، میر حمل کلمتی ،ایڈووکیٹ زینت شاہوانی ،شکیلہ نوید دہوار ،سابق ایم این اے میر عبدالروف مینگل ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 8اگست کو ہمیشہ کےلئے ایک غمگین مہینہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔یہ ایک سیاہ ترین مہینہ ہے جب ہم نے اپنے معاشرے کے سب سے قیمتی افراد کو کھو دیا۔بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کردارادا کرنے والے معاشرے کی کریم کو ایک ہی وار میں ہم سے چھین لیاگیاہے ،بدقسمتی سے سانحہ 8اگست کے شہداءکی شہادت سے پیدا ہونے والی خلاءکو پر کرنے کیلئے مدتیں درکار ہیں،ہمیں ایسے لوگ شاید پھر کبھی نہیں مل پائے گا ، لیکن ان کا نظریہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی وکلاءکے صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد اور آواز بلند کرنا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ،مستقبل میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والوں کو ہم سے جدا کردیا گیا،سانحہ سول ہسپتال کے شہداءکو ہم کبھی نہیں بھلاسکیںگے چار سال پہلے اسی مہینے میں ہم نے بلوچستان کی ایک پوری نسل اور مستقبل کھو دیا ، لیکن 8 اگست کے شہدا کو آج تک انصاف فراہم نہیں کیا گیا۔،اس کے لئے ہم سب بلوچ قوم وکلا برادری اور بلوچستان کے ہر شہری کو کچھ عملی جدوجہد کرنا ہوگا۔ہم سب 8 اگست کے شہدا کی روح کے لئے دعا کریں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ءفرمائے






