صوبائی کابینہ اجلاس ‘ معلومات کی رسائی کا ترمیم بل ‘ ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ کی تقسیم کے قواعد کی منظوری

صوبائی کابینہ اجلاس ‘ معلومات کی رسائی کا ترمیم بل ‘ ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ کی تقسیم کے قواعد کی منظوری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت بدھ کے روز منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت بلوچستان معلومات تک رسائی کے ترمیمی ایکٹ 2018ءکی منظوری دے دی گئی ہے جو معلومات تک رسائی ایکٹ 2005ءکی جگہ لے گا، ترمیمی ایکٹ کو مزید جامع اور موثر بنایا گیا ہے، ترمیمی ایکٹ 2018ءکو حتمی منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ایکٹ کے تحت معلومات کے حصول کے حوالے سے عوامی شکایات کی شنوائی کے لئے چیف انفارمیشن کمشنر اور کمشنروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان گورنمنٹ ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ کی تقسیم کے قواعد 2020ءکی منظوری دے دی گئی، اس اقدام کا مقصد صوبائی حکومت کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ، بینوولنٹ فنڈ ایکٹ 2018ءکے سیکشن 12کے تحت بینوولنٹ فنڈ کی یکمشت ادائیگی،ملازمین کی بنیادی تنخواہ سے گریڈ کی بنیاد پر بینوولنٹ فنڈ کی کٹوتی اور ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملازم کو بینوولنٹ فنڈ کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، واضح رہے کہ بینوولنٹ فنڈ کی تقسیم کے قواعد کی منظوری اور نفاذ ملازمین کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے جس کی آج صوبائی کابینہ نے منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!