محکمہ صحت ٹراما سینٹر کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدگہ ہے ‘ ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

محکمہ صحت ٹراما سینٹر کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدگہ ہے ‘ ڈاکٹر حفیظ مندوخیل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :سپریم کونسل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے جاری کردہ ایک بیان کیمطاق محکمہ صحت ٹراما سینٹر کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مکمل طور پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے جہاں ایک طرف پچھلے 3 سال سے بغیر کسی مراعات کے ٹراما سینٹر میں دن رات خدمات انجام دینے والے آن کال سرجنز اور پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹس کی خدمات کو نظرانداز کیا گیا وہاں دوسری جانب غیر قانونی طور پر ٹیچنگ کیڈر کے ڈاکٹروں کو ٹراما سینٹر ٹرانسفر کرکے ڈاکٹروں کے کیریئر کو دانستہ طور پر داو پے لگایا جارہا ہے جس کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگاصوبے کا واحد ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر محکمہ صحت اور ٹراما انتظامیہ کی کھلی ہٹ دھرمی کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر صوبے کے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو مایوسی کی راہ دکھا رہا ہے کروڑوں کے فنڈز مختص ہونے کے باوجود بھی موجودہ ٹراما سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے مریض مشکلات کا شکار ہیں پچھلے 3 سال سے ٹراما سینٹر میں اپنی خدمات پیش کرنے والے ینگ ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جانب سے بارہا محکمے کو تجاویز پیش کرنے کے باوجود بھی ان تجاویز پے سنجیدگی سے عملدرآمد نہ کرنا محکمہ صحت اور ٹراما سینٹر انتظامیہ کی بدنیتی واضع کرتی ہے چیئرمین سپریم کونسل نے وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی سیکریٹری صحت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بے قاعدگیوں پر مبنی ٹرانسفرز کو فوری طور منسوخ کرتے ہوئے ٹراما سینٹر کی خالی آسامیوں کو اسپیشل پیکج کے تحت مشتعر کئے جائیں یا پچھلے 3 سال سے اپنی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کیلئے رسک الاونس کی منظوری دی جائیں تاکہ صوبے کے واحد ٹراما سینٹر میں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!