گیس کی سپلائی کل بروز جمعہ دوپہر تک بحال ہونے کا امکان تفصیلات کے مطابق حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے بولان میں سوئی گیس سے کوئیٹہ مستونگ پشین زیارت قلات خالق آباد اور دیگر علاقوں کو سپلائی کرنے والے مین پائپ لائن پانی کے بہاو میں بہہ جانے سے گزشتہ پانچ روز سے ان تمام علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوچکے ہیں ۔ زونل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی مستونگ حاجی نذیر احمد لانگو کے مطابق گیس کے لائن کا کام تیزی سے جاری ہے جمعہ دوپہر تک گیس سپلائی مذکورہ تمام علاقوں میں بحال ہونے کا امکان ہے۔۔
