خضدار(نامہ نگار) لیویز فورس کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی ستائیس من چرس برآمد دو ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جہانزیب شاہوانی اور لیویز انچارج علی اکبر قمبرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بین الالصوبائی سمگلرز منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی سمگلنگ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ہدایت پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تمام لیویز چیک پوسٹ انچارجوں کو الرٹ کر دیا گیا گزشتہ رات تحصیل باغبانہ کے ایرایا میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرک کو مشکوک جان کر روک کر گاڑی کی تلاشی لی گئی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے ایک ہزار ایک سو کلو گرام (27 من ) چرس برآمد کر کے ملزمان پہلوان ولد محمد رحیم اور شاہ ولی ولد احمد خان کو گرفتار کر کے گاڑی اور چرس قبضے میں لے لی گئی بین الااقوامی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان چرس کوئٹہ سے کراچی اور بعد ازاں وہاں سے بیرون ملک سمگل کرنا چاہتے تھے مگر لیویز فورس کے جوانوں نے ان کے یہ کوششیں ناکام بنا دی اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا کہنا تھا کہ جہاں لیویز فورس امن و امان کو مستحکم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں منشیات جیسی زہر قاتل کے کاروبار کرنے والوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس کاروائی میں حصہ لینے والے جوانوں کو تعریفی اسناد جاری کیا جائے گا
