لک پاس ‘ ہینو ٹرک سے 15 ہزار کلو گرام چھالیہ بر آمد

لک پاس ‘ ہینو ٹرک سے 15 ہزار کلو گرام چھالیہ بر آمد

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ :کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ہینو ٹرک سے 15 ہزار کلو گرام چھالیہ بر آمد کر کے قبضے میں لے لیں کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ روز لکپاس کے مقام پر کسٹمز چیک پوسٹ پر ایک ہینو ٹرک سے دوران تلاشی 15000 ہزار کلو گرام چھا لیہ برآمد جو کہ ایک ٹن پیاز کی آڑ میں سمگل کرنے کی کوشش ہو رہی تھی پکڑی گی ۔کلکٹر کسٹمز کو اطلاع ملی کہ چھالیہ اسمگلرز چھالیہ اندرون ملک اسمگل کرنے کے لئے غیر معروف طریقہ استعمال کرنے کی کوشش کرینگے ۔ اور اس لئے کلکٹر نے باقائدہ منصوبہ بندی کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ۔ ایڈیشنل کلکٹر اور ڈپٹی کلکٹر نے حسب معمول لکپاس سمیت تمام چیک پوسٹوں کو متحرک اور مزید سخت ایکشن کے لیئے تیار رہنے کا حکم دیا ۔ جس کے بعد گزشتہ شب لکپاس کے مقام پر ایک ہینو ٹرک جو کہ کوئٹہ سے کراچی منتقل ہورہی تھی کو روک کر اس کی تلاشی لی تو پیاز کی آڑ میں چھپائی گئی 15 ہزار کلو گرام چھالیہ جو کہ 200پارسلز پر مشتمل ایک 1000 کلو گرام پیاز جو کہ 150 پارسلز پر مشتمل تھی کے ساتھ مکس کر کے چھپاءگئی تھی متعلقہ چھالیہ کی قیمت تقریبا 3 کروڑ سے زائد بنتی ہے واضح رہے کہ لکپاس کراچی جانے والی روٹ پر ایک متحرک چیک پوسٹ ہے اور یہاں سے سینکڑوں گاڑیاں میں روزانہ کی بنیاد پر خوراکی اور دیگر سامان کی آمدورفت رہتی ہے اور اس چیک پوسٹ پر تعینات افیسرز جن میں سپرنٹنڈنٹ اسلم خان اور انسپکٹر احمد نواز زہری نے بہترین کارکردگی پیش کی اور چند دنوں میں یہ مسلسل دوسری بڑی کارروائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!