جعلی ڈومیسائل کی چھان بین میں سست روہی طاقتور عناصر کی داستان بیان کررہی ہے‘ نیشنل پارٹی

جعلی ڈومیسائل کی چھان بین میں سست روہی طاقتور عناصر کی داستان بیان کررہی ہے‘ نیشنل پارٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کی چھان بین میں سست روہی طاقتور عناصر کی داستان بیان کررہی ہے ڈپٹی کمشنر اس سست روہی کے براہ راست ذمہ دار ہے حکومت ایسے عناصر سرکوبی کرنے کےلئے زمہدارانہ کردار ادا کریںبیان میں کہا گیا کہ بلوچستان سے جعلی و ڈومیسائل جاری ہونا اور اس پر ہزاروں کی تعداد میں تعیناتیوں نے بلوچستان کے حقیقی عوام کی مکمل حق تلفی کی نشاندھی کی جو کسی بھی طرع ناقابل معافی ہے بیان میں کہا گیا کہ جعلی ڈومیسائل کے خلاف ہر بلوچستانی کو اپنی قومی فرض سمجھ کر سرگرم رہنا چاہئے نیشنل پارٹی کے سینٹرز نے پارٹی کی پالیسی اور بلوچستان کے عوام کے حق کو چھینے کے ردعمل میں پر ایوان بالا اور دیگر فورمز میں بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا اور تعیناتیوں کے خلاف بھرپور مہم چلائی جس پرجعلی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع کیا گیا اور اس گھناونے عمل کا سب کو پتہ چلا جعلی اسناد بنانا فراڈ و دھوکہ کے زمرے میں آتا ہے اس لیے پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کیا جائے اور فوری طور پر ان کو ملازمتوں سے برخاست کرکے تمام مراعات وغیرہ کی وصولی کو ممکن بنایا جائے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں لوٹ مار و حقوق غصب کرنے کو شیوہ بنایا گیا بلوچستان کے ساحل وسائل کو بےدردی سے استعمال و لوٹنے نے بلوچستان کو پسماندگی ولاچارگی کو شکار کردیا بےروزگاری سنگین شکل اختیار کر چکی ہے عوام احساس محکومی میں مبتلا ہے اس کے بعد بھی حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام پر رحم نہیں آیا اور جعلی ڈومیسائل بنا بنا کر بلوچستان کے حصے کی ملازمتیں بھی ہڑپ کرتے رہے اور عوام پر حکمرانی کرتے رہے بیان میں کہا گیا کہ جعلی ڈومیسائل و لوکل بنانے والے کے ساتھ دینے والے کو بھی کٹرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ کسی کوئی بھی ایسے گھناونے عمل کی جرات نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!