کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عاملہ اور پارلیمانی گروپ کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع منعقد ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ کے علاوہ اراکین عاملہ وپارلیمانی گروپ نے شرکت کی اجلاس میں کرونا وائرس کے باعث مارچ تا 14 اگست تعطل تک کی صورتحال پر غور کیا گیا اور مختلف اضلاع سے ارسال کردہ مراسلے پڑھ کر سنائے گئے اور اس پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی اور صوبائی جماعت کی زیرنگرانی 30 اگست کو ضلع پشین کے تحصیل پشین کے امیر کا انتخاب ہوگا،صوبائی امیر نے مرکزی فیصلوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا اراکین نے جمعیت علما اسلام بلوچستان کو منظم اور فعال کرنے کے حوالے سے آرا و تجاویز پیش کیں جس کی روشنی میں تمام اضلاع کے دورے کا اعلان ہوا جس کے مطابق تمام اضلاع میں جلسے اور تربیتی کنونشن منعقد ہوں گے اس سلسلے میں سرکلر کا اجرا کیاگیا ہے جو تمام اضلاع اور ماتحت جماعتوں کو بھیج دیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ قوم کی گردن پر سوار ظالم اور نااہل حکومت کو مزید برداشت نہیں کیاجاسکتا جمعیت کے کارکن صوبہ بھر میں منظم تحریک کا بہار دوبارہ شروع کر نے کیلئے جماعتی صفوں میں رہ کر بالائی جماعت کی ہدایات کو مشعلِ راہ سمجھیں دوران اجلاس جب جمعیت کے رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی پر حملے کی خبر موصول ہوئی تو اس پر صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیلدار کی جانب سےجمعیت علما اسلام کے رکن اسمبلی میر زابد ریکی پر قاتلانہ پوری جمعیت اور ہرکارکن پر حملہ تصور کرتے ہیں اس افسوس ناک واقعہ پر جماعت لاتعلق اور خاموش نہیں رہ سکتی اس حوالے سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے اس کیلئے تمام جمہوری قوتوں کی تذبذب سے نکلنا ہوگا اور تاریخ اور قوم معاف نہیں کریں گی ،انہوں نے کہاکہ یہ کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے کہ 73سال بیت جانے کے باوجود اسلام اور ملک مخالف لوگ ہماری تہذیب واقدار کو نقصان پہنچانے کیلئے سرکاری مناصب پر رہ کر سازشوں میں مصروف ہیں جبکہ محب وطن اور عوام دوست جماعت کو دیوار سے لگانے کیلئے غیر معروف لوگوں کو لیڈر بنانے کی کوشش ہورہی ہے جو کہ صوبہ اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب خون پسینے سے ملک کی خدمت کرنے والے آج بھی استحصال کا شکار ہیں، بلکہ روزگار چھین جانے سے خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ جو قومیں سیاسی شعور کی روشنی میں فیصلہ کرنا جانتی ہوں وہ اپنی آزادی کی حفاظت بھی خوب کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا جمعیت علما اسلام آزادی مارچ اسلام آباد کےنصب العین اور مقاصد کا ازسرِ نو تعین کرکے جدوجہد کا آغاز کررہی جو حتمی نتائج پر پہنچ کردم لے گی اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قوم کو بیدار کرےگی جمعیت علما اسلام سمجھتی ہے کہ یہ کٹھ پتلی حکومت ملک کی معاشی اور نظریاتی قاتل ہے اس حوالے سے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی نظریے کی حفاظت کے لیے اپنا کردار اداکریں کیوں کہ اس وقت تک ہماری پالیسی پر امریکی و بیرونی سامراج کا دبا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی جدوجہد سے ہی ہماری کل آنے والی نسل سکھ کا سانس لے پائےگی کیونکہ جمعیت علما اسلام ملک میں حقیقی آزادی کے تصور کے ساتھ قوم کو لائحہ عمل دے کر آزادی کے نصب العین حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ آزادی کے مقاصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے دو قومی نظریہ اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی شعائر کی حفاظت کیلئے جمعیت علما اسلام کے کارکنوں اور قائدین نے جان کے نذرانے پیش کیئے اور جمہوری انداز میں رہنے کیلئے عوام کو شرافت کی سیاست سے روشناس کرایا جمعیت علما اسلام نے پاکستان میں دلیل اور پرامن سیاست کے فروغ کیلئے جو وصول متعارف کروائے وہ تمام جماعتوں کیلئے مشعل راہ ہے انہوں کہا کہ ہرقسم حالات میں جمعیت کی جدوجہد کا بہار زندہ رہے گا قیام سے لے کر آج تک جماعت نے اور کھٹن راستوں پر سفرجاری رکھا ہے لیکن بدقسمتی سے جمعیت علما اسلام اور عوام کے درمیان دوری پیدا کرنے کیلئے ہردور میں نت نئے حربے استعمال کیے گئے اور مڈیاٹرائل ہوتے رہے قیادت کو راستے سے ہٹانے کیلئے ان پر جان لیوا حملے کئیے گئے اور ان مجرمین کا آج تک پتہ چل نہ سکا لیکن جمعیت علما اسلام آئین اور جمہوریت کی پاسدار ہونے کے ناطے تمام تر ناانصافیوں اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ملک کے کروڑوں محکوم اور مظلوم عوام کو امن آئین اور جمہور کادرس دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نامعلوم عناصر کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود ملک کے استحکام وسلامتی کیلئے ہراول دستہ کردار ہمارا ہوگا ، انہوں نے کہاکہ حالات کی نزاکت کے پیش نظر ہماری جدوجہد سے عوام کو سکھ ملے گا بلوچستان میں جمعیت علما اسلام ہی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ہر مشکل میں عوام کی آواز ہے جس کی جدوجہد کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے






