کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کو جنگی بنیادوں پر تعلیم کے شعبہ میں کام کی ضرورت ہے – نیشنل سلیبس کی باتیں ہورہی ہے اور صوبہ کو پتہ نہیں، اربوں روپیہ فنڈز کا 9% بھی خرچ نہیں ہوا – تعلیم کے شعبہ پر سنجیدگی و ترقیاتی سوچ کو صوبہ میں بدلنے کے ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کو جنگی بنیادوں پر تعلیم کے شعبہ میں کام کی ضرورت ہے – نیشنل سلیبس کی باتیں ہورہی ہے اور صوبہ کو پتہ نہیں – ریاضی اور سائنس کے شعبہ میں بہت توجہ و سرمایہ کاری کی ضرورت ہے – 2سال میں بلوچستان میان تعلیم کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر – اربوں روپیہ فنڈز کا 9% بھی خرچ نہیں ہوا – تعلیم کے شعبہ پر سنجیدگی و ترقیاتی سوچ کو صوبہ میں بدلنے کے ضرورت ہے -بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی اور 9 ہزار اساتذہ کی تعیناتی میں مسلسل تعطیل کے باعث 5 سال میں 25 لاکھ بچے اساتذہ و تعلیم سے محروم رہے ۔
