لیویز فورس خضدار کی کاروائی موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق لیویز لائن آفیسر علی اکبر قمبرانی محرر حبیب زہری کے نگرانی میں لیویز فورس کے جوان معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ لیویز انٹیلی جنس ٹیم نے اطلاع دی کہ ایک چور ایک موٹرسائیکل کو چرا کر لے جارہے ہیں لیویز ٹیم نے ناکہ بندی کرتے ہوئے چاندنی چوک کے ایریا میں ملزم کمال دین ولد اللٰہ یار سکنہ آواران کو روک کر ملزم کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل اپنے قبضے میں لیے
لیویز انٹیلی جنس ٹیم کے بروقت اطلاع اور جوانوں کی فوری ناکہ بندی پر ملزم گرفتار ہوا
مزید تفتیش کےلیے ملزم کو پولیس کے حوالے کیا گیا
ڈپٹی کمشنر خضدار اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر لیویز ٹیم کو داد دیے
امن وامان میں خلل ڈالنے کی اجازت بلکل نہیں دینگے لیویز فورس عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلیے ہر وقت الرٹ ہیں






