خاران:پریس کلب خاران کے صدر اور سینئر صحافی حاجی محمد عارف کے گھر پر حملہ چادر وچار دیواری کی پامالی خواتین کے ساتھ بدتمیزی گالم گلوچ اور بیٹوں پر حملہ تفصیلات کے مطابق مشتعل شخص نے اپنے گماشتوں کے ہمراہ پریس کلب خاران کے صدر حاجی محمد عارف کے گھر پر حملہ کر کے چادر و چار دیواری کی پامالی کی اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کر کے گالم گلوچ کی اور حاجی محمد عارف سمیت ان کے بیٹوں پر حملہ آور ہوئے ان کی شوروغوغا اور گالم گلوچ سے قریبی ہمسائے پہنچ گئے اور حاجی محمد عارف سمیت ان کی فیملی کو بیچ بچاﺅ کرلیا ہمسایوں کی مداخلت کے بعد حملہ آور اپنا ایک موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے حکومت سے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے ۔
