ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1197 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 57705 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 408 افراد انتقال کرچکے ہیں بلوچستان میں پیر کو کورونا کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی کُل تعداد 41 ہوگئی ہے۔صوبے میں گزشتہ روز 61 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 3468 ہوگئی ہے۔لوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 993 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ جب کہ سندھ میں 369 اور پنجاب میں 352 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 8 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔آج ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 666 کیسز اور 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 577 کیسز 15 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے آج کورونا کے مزید 577 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20654اور اموات 352 ہوگئی ہیں۔سندھ میں پیر کو مزید 443 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 22934 ہو گئی جب کہ کورونا کے 2 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 369 ہوگئی ہے۔
