خضدار: ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ ایک کرپٹ بددیانت آفیسر ہے خضدار کے مقامی افراد کے جدی پشتی آراضیات کو ناجائز طریقے سے قبضہ کرکے اپنے لینڈ مافیا ٹیم کے ہاتھوں غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ کررہا ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کی پرہجوم پریس کانفرنس
چادر چار دیواری کے پامالی میں ملوث ہیں دہائیوں سے مقیم افراد کے گھروں پر دھوا بول کر بلوچ رسم و رواج کے برخلاف چادر و چار دیواری کی حرمت کو پامال کیا جا رہا ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
خضدار شہر کے امن وامان کے لئے ہم نے کئی قیمتی جانوں کی قربانی دیکر امن کی بحالی کا سورج دیکھا ہے
موجودہ کرپٹ ڈپٹی کمشنر کے دور میں خضدار کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوری ڈکیتی اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم ہورہے ہیں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
لاک ڈاؤن کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے دیا گیا راشن کے لئے رقم اس کرپٹ اور بددیانت آفیسر نے اپنی کرپٹ ٹیم کے ساتھ ہضم کرلی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
لیویز فورس ایک مقامی فورس ہے اس بددیانت اور کرپٹ آفیسر نے اس فورس کو مقامی افراد کے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا ہے لیویز فورس اور عوام آمنے سامنے آچکے ہیں شہر میں غریب عوام پر لیویز فورس کی بدمعاشیاں اپنے عروج تک پہنچ چکے ہیں ۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
جب سے اس کرپٹ آفیسر کی خضدار میں تعیناتی کی گئی ہے یہ آفیسر آفیس میں ملتا ہے نہ کہ اس بددیانت آفیسر کو شہر یا شہری مسائل سے دلچسپی ہے گھر سے باہر نکلتا نہیں ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان اور حکام بالا سے گزارش ہے اس کرپٹ بددیانت آفیسر کو فوری طور پر تبادلہ کریں بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سخت احتجاج کی جانب جائے گا ۔
بہت جلد علاقائی عمائدین قبائلی شخصیات کا ایک جرگہ بلائی جائے گی ضلعی انتظامیہ خضدار اور ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ کے خلاف
جس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس کرپشن کے کنگ طفیل بلوچ کی کارستانیوں کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا ہم اپنے شہر کی امن وامان کو کسی کرپٹ بددیانت آفیسر کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے ۔آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
لاک ڈاؤن کے دوران تاجران اور انجمن تاجران کے کابینہ کے ساتھ اس بددیانت آفیسر نے بدسلوکی کی جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں یہ شہر لاوارث نہیں اور اس کے تاجر لاوارث نہیں شہر کے امن کے لئے تاجران نے بہت سی قربانیاں دی ہے جس کی واضح مثال شہید حاجی عطاء اللہ محمدزئی ہے. آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی
