واسا کے تمام منقطع کئےگئےکنکشنز دوبارہ بحال

واسا کے تمام منقطع کئےگئےکنکشنز دوبارہ بحال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے واٹر اینڈ سینی ٹhیشن اتھارٹی (واسا)کیجانب سے یقین دہانی کے بعدتمام منقطع کئے گئےبرقی کنکشنز دوبارہ بحال کر دی ہے اور اب معمول کیمطابق انکو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔کیسکو ترجمان کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ واسا کے تمام برقی کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے تھے جن کے ذمہ مجموعی طورپرتقریباً 657ملین روپے کے بقایاجات واجب الاداہے۔ اس سے قبل بھی محکمہ واسا نے متعدد بار بقایا جات کی ادئیگی کے لئے یقین دہانی کرائی تھی لیکن گزشتہ کئی ماہ کے دوران اس میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی تاہم ایک مرتبہ پھر اب واسا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بقایا جات کی ادائیگی کو جلد از جلد یقینی بنائینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!