نامور ادیب شاعر اور نقاد ڈاکٹر آصف فرخی دل کا دورہ پڑنےسے انتقال کرگئے تفصیلات کے مطابق نامور ادیب شاعر اور نقاد ڈاکٹر آصف فرخی کراچی میں انتقال کرگئے،انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، تاہم طبی امداد ملنے سے قبل وہ خالقِ حقیقی سے جاملے،ڈاکٹر آصف فرخی 16 ستمبر 1959ء کو کراچی میں نامور ادیب اسلم فرخی کے گھر پیدا ہوئے، آصف کی والدہ ڈپٹی نذیر احمد کی پڑپوتی اور شاہد احمد دہلوی کی بھتیجی ہیں
