سپریم کورٹ:   عدالت میں سماجی دوری پر عمل نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم

سپریم کورٹ: عدالت میں سماجی دوری پر عمل نہ ہونے پر چیف جسٹس برہم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے پیر کو سپریم کورٹ میں سماجی دوری کی خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے 5 ججز پر مشتمل سپریم کورٹ کے بینچ کی سربراہی کرتے ہوئے سماعت کے دوران سوال کیا کہ کمرہ عدالت بھرا ہوا کیوں ہے؟ انہوں نے کمرہ عدالت میں موجود وکلا، میڈیا نمائندگان اور عوام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’سماجی دوری کے فارمولے کا کیا ہوا؟، آپ کون ہیں اور یہاں کیوں بیٹھے ہیں چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ‘میں نہیں چاہتا کہ اس عدالت میں کچھ ہو، آپ کو سماجی دوری کی پرواہ کرنی چاہیے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے تحت حکومت کی طرف سے دیے گئے حالیہ ایس او پیز کے تحت تمام ججز ماسک پہنے ہوئے تھے چیف جسٹس نے سماجی دوری کی خلاف ورزی پر اپنی تشویش ایسے دن ظاہر کی جب عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ جاری کی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کورونا وائرس یا کووڈ-19 کا اثر عالمی سطح پر سامنے آیا ہے تاہم کم آمدنی والے ممالک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!