مستونگ(نامہ نگار)لوکل ٹرانسپورٹ مالکان کا شدید احتجاج ٹرانسپورٹ کی بندش کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا کئی گھنٹے روڈ بلاک مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،تاہم انتظامیہ سے کامیاب مزاکرات کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیاتفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مستونگ کے مزدا اور ویگن یونین کے صدد ملک خداداد شاہوانی حاجی عبداللہ لہڑی اور رئیس سجاد احمد علیزئی کی قیادت میں ٹرانسپورٹروں نے کثیر تعداد میں جمع ہوکر کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان شاہرہ کو لکپاس کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بلاک کردیاقومی شاہراہ کی بندش سے روڈ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لائن لگ گئیں اور شدید گرمی کے باعث مسافروں اور خصوصا خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کا کہنا تھاکہ ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث ٹرانسپورٹ سے منسلک سینکڑوں افراد نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں اور قسم پرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگرتمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوکل ٹرانسپورٹ بحال کردیا گیا ہے مگر مستونگ کا لوکل ٹرونسپورٹ تاحال بند ہے جس سے ہمیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور آج مجبور ہوکر آج اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل گئے ہیں دری اثناء دو گھنٹے تک روڈ کو بند کرنے کے بعد ٹراسپوٹرز کاضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار کیساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا مزاکرات میں ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو یقین دہانہ کرائی کہ اعلی حکام سے رابطے کرنے کے بعد مستونگ کے لوکل ٹرانسپورٹ کو جلد بحال کردیا جائے گا جس پر ٹرانسپورٹروں نے اپنا احتجاج ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا
