بلوچستان نیشنل پارٹی کینڈا کے آرگنائزر انجینیئر صلاح الدین مینگل نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بی ایس او کے سابق چیئرمین بی این پی کے مرکزی لیبر سیکٹری اور بلوچ قومی تحریک کے سپوت واجه چیرمین منظور بلوچ کے کرونا وبا میں شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ھوئے کہا ھے کہ واجہ منظور بلوچ کی قومی تحریک کے لئے جدوجہد اور خدمات کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وہ ایک ایسے مخلص بلوچ قوم پرست ساتھی تھے جنھوں نے زمانہ طالب علمی سے بلوچ قومی کاز کا علم ھمیشہ سربلند کیا ،اور ہمیشہ بلوچستان کی بقا کی ہر جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آخر میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالی شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں
