کوئٹہ اور پشین میں کورونا کے عارضے میں مبتلا چار مریض دم توڑ گئے

کوئٹہ اور پشین میں کورونا کے عارضے میں مبتلا چار مریض دم توڑ گئے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور پشین میں کورونا کے عارضے میں مبتلا چار مریض دم توڑ گئے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے نو اضلاع سے کورونا کے 272 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6788 ہوگی ،محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق صوبے میں پیر کو چار مقامات پر 1202 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، کوئٹہ سمیت صوبے کے9اضلاع میں 272 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد6788ہوگئی، ،ان مریضوں میں سے5524کا تعلق کوئٹہ،276 کا قلعہ عبداللہ اور138 کا پشین ، 147کا جعفرآباد،105کا مستونگ،77کا لسبیلہ اور67کا تعلق قلعہ سیف اللہ سے ہے۔رپورٹ کے مطابق پیر کے روز47 مریضوں کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2360ہوگئی ہے جبکہ 4370مریض زیر علاج ہیں جبکہ 274افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔کورونا سے صوبے میں مزید چار مزید مریض انتقال کرگئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 58 ہوگئی ہے پیر کے روز جاں بحق افراد میں سے تین کا تعلق کوئٹہ اور ایک کا پشین سے ہے ،ان میں تین کا انتقال فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال اور ایک کا اپنے گھر پر ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!