کوئٹہ:پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین وبلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماءاخترحسین لانگو نے کہاہے کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل جماعتیں آئندہ مالی سال برائے2020-21ءکے بجٹ میں اپوزیشن کونظرانداز کرنے پر آج وزیراعلیٰ ہاﺅس کا گھیراﺅ کرینگی ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اخترحسین لانگو کاکہناتھاکہ صوبے کی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر اسمبلی میں آئی ہے لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں اپوزیشن کونظرانداز کیاجارہاہے جس کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے آج وزیراعلیٰ ہاوس کے گھیراو کا اعلان کیاہے اور تمام جماعتیں آج اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گی ،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے مالی سال 21_2020کے بجٹ میں اپوزیشن کو مکمل نظر انداز کیا ہے،اپوزیشن جماعتیں اس سلسلے میں کسی کو بھی بجٹ میں بندربانٹ کی اجازت نہیں دے سکتا جس پر آج بھرپور انداز میں احتجاج کیاجائے گا۔





