لوگوں کی زندگیاں اور روزگار بچانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

لوگوں کی زندگیاں اور روزگار بچانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیاں،روزگاربچانےاور ان کےدرمیان توازن رکھنےکی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔عالمی ادارہ صحت کےخط کے حوالے سےڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے،این سی او سی میں روزانہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے، ہم نے دانستہ طور پر ملک میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی، دکانوں،مساجد، مارکیٹوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر زور دیا اور ماسک پہننے کو پورے ملک میں لازمی قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑے ہیں، ہم نے انتہائی فعال ٹریسنگ ٹیسٹنگ کورنٹائن پالیسی متعارف کرائی، پالیسی کےذریعے وائرس کے پھیلاؤ والے علاقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے کورونا کےحوالے سے ہماری حکمت عملی کا ایک پہلو اپنےصحت کے نظام کو بہتر بنانا ہے،ہماری پالیسیاں تحقیق اور تکنیکی تجزیات،معیشت کے حالات کو مدنظر رکھتےہوئے بنائی جاتی ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اقوام متحدہ کے صحت عامہ کا ایک تکنیکی ادراہ ہے، صحت کے حوالے سے اور موجودہ وبا کی روک تھام کیلئے مل کر کام کررہے ہیں ہم عالمی ادارہ صحت کے کام کے معترف ہیں، یقیناً اس ادارے کا کام صحت کے نقظہ نگاہ سے اپنی تجاویز ڈبلیو ایچ اوممبرممالک کو پیش کرنا ہے حکومتوں کو اچھی فیصلہ سازی اور تمام بڑے معاملات سامنے رکھنا پڑتے ہیں اور ملک کے بہترین مفاد میں فیصلے کرنے پڑتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!