قلات(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید مقصود شاہ نے کہا ہے کہ زمیندار اور مالداروںکے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے لیے تمام محکموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، ٹڈی دل نے زمیندار اور مالداروں کو سخت پریشان کردیا ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاسک کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائیریکٹر زراعت یحیٰ بلوچ ڈپٹی ڈائیریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر نورا جان اے ڈی ایل ڈی خالد بلیدی چیف آفیسر عطاءاللہ بازئی ڈویژنل ڈائیریکٹر جنگلات فرید احمدایم ایم ڈی کے نمائیندہ عبدالستار نیچاری سپرنٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر ملک حبیب ودیگر موجود تھے اس موقع پر سید مقصود شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کو اگر آزاد چھوڑدیا گیا تو یہ زمینداروں اور مالداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادینگی زمینداروں کے شکایت پر ہمیں ملکر ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پر تمام مزکورہ محکموں کے ذمہ داراں نے قلات شہر اور گردو نواح میں جاری ٹڈی دل کے حملوں کو روکھنے کے لیے محکمہ زراعت سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر اے ڈی سی سید مقصود شاہ نے ٹڈی دل تلف کرنے کے لیے آج سے تیزی کے ساتھ مہم کا آغا زکرنے کی احکامات جاری کردئیے۔
