کورونا وائرس : سندھ حکومت کا ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا عندیہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کررہی جس کی وجہ سے ایک پھر لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں، اگر حالات اسی طرح رہے تو اس بار کا لاک ڈاؤن گذشتہ لاک ڈاؤن کے مقابلے میں زیادہ سخت ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تاجر سمیت دیگر لوگ اگرچاہتے ہیں کہ دوبارہ لاک ڈاؤن نہ لگے تو حکومت کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، تاجر برادری نے گذشتہ تمام اجلاسوں میں کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کے یقین دہانی کروائی تھی لیکن اب لگتا ہے تاجربرادری نے وعدے محض لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے کیے تھے،بصورت دیگر ایک دفعہ پھر لاک ڈاؤن کرنے کے حوالے سے اقدامات کرنے ہونگے۔انہوں نے بجٹ کے حوالے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہاکہ موجودہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے،رواں مالی سال بھی سندھ کا حصہ 234ارب روپے کم دیا گیا، اس بجٹ کےبعد ، منی بجٹ ، اسمارٹ بجٹ ، بابوبجٹ بھی آئے گا، وفاقی بجٹ میں صرف تسلی وتشفی سے کام لیا گیا،ان کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے کم ریکوریز ہوئیں، رواں مالی سال بھی سندھ کا حصہ 234 ارب روپے کم دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!