نوکنڈی(بلال شہزاد) انٹرنیٹ سسٹم سست روی کا شکار ہے جس سے صارفین کے مہنگے پیکجز ضایع ہورہے ہیں۔اور طلباء کو آن لائن کلاسزز لینے میں مشکلات پیش آرہی ہے۔نیٹ پر کسی معمولی کام کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔سماجی حلقوں نے موبائل کمپنیوں سے انٹرینٹ نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔نوکنڈی میں موبائل فون کے مختلف کمینوں کے ٹاورز موجود ہیں مگر ناقص سروس کی وجہ سے صارفین سخت پریشان ہے۔ دن میں کہیں گھنٹوں تک نیٹ ورک چلے جاتے ہیں اور جب آجائے تو 3G ،4G موبائل پر نمودار ہوتے ہیں مگر انتہائی سست روی سے کام کرتے ہیں۔ ویڈیوز ڈاون لوڈ یا اپلوڈ کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے ،صحافی،ایزی شاپ والے اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی و دیگر صوبوں کے درسگاہوں میں پڑھنے والے طالب علم جو کوڈ 19 کی وجہ سے اپنے علاقوں میں ہیں۔ ناقص انٹرنیٹ کی وجہ سے آن لائن کلاسزز سے محروم ہیں۔جبکہ صارفین کے مہنگے پیکجز بھی ضایع ہورہے ہیں۔موبائل نیٹ ورک کمپنیاں کے ٹیکس بڑھ رہے ہیں مگراپنے صارفین کو بہترین انٹرینٹ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے موبائل کمپینوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرینٹ کے نظام درست کرکے صارفین کے مشکلات دور کی جائے۔




