نوشکی، ٹڈی دل بے قابو ،زراعت تباہ اور زمیندار بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں، میر اورنگزیب جمالدینی

نوشکی، ٹڈی دل بے قابو ،زراعت تباہ اور زمیندار بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں، میر اورنگزیب جمالدینی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی کے ممتاز زمیندار و سابق ڈسٹرکٹ چئیرمین میر اورنگزیب جمالدینی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہاہےکہ ضلع میں ٹڈی دل مکمل بے قابو ہوچکی ہے،ٹڈی دل کے یلغار سے ضلع میں زراعت مکمل تباہی کے آخری دہانے پر پہنچ چکی ہے زمیندار ٹڈی دل کے یلغار کے سامنے مکمل بے سر و پا ہوکر اپنے قیمتی فصلات کو تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں زمینداروں کے تمام تر تدابیر کے باوجود ٹڈی دل قابو نہیں ہورہے ہیں بلکہ ٹدی دل کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ضلع میں انگور ،پیاز ،کپاس ،پالیزات اور زرعی اجناس کے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہونے کے قریب ہے مگر اس تباہی کے باوجود متعلقہ محکمے پرانا طریقہ کار اپنائے ہوئے ہیں ضلع کے زمیندار مسلسل محکمہ سے مطالبہ و اپیل کررہے ہیں کہ ضلع میں ٹڈی دل کے یلغار کو روکنے کے لئے ہوائی جہاز کے ذریعے اسپرے کرکے روکا یا ختم کیا جاسکے مگر محکمہ زراعت مکمل بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمینداروں کو چند لیٹر زرعی ادویات کے ذریعے بہلانا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ اگر فوری اور ہنگامی بنیادوں پر ہوائی اسپرے نہ کیا گیا تو ضلع میں بچی کچھی زرعی فصلیں بھی مکمل ختم ہو جائینگی اور زمیندار مکمل اپنے فصلوں سے ہاتھ دھو بھیٹیں گے انہوں نے صوبائی قدافی حکومت کی توجہ بلوچستان و بالخصوص نوشکی میں ٹڈی دل سے تباہ ہونے والے فصلوں کی جانب مبذول کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر زمینداروں کے نقصانات کی سروے کرکے زمینداروں کے نقصانات کی فوری تلافی کریں تاکہ زمینداروں کے نقصانات و دکھوں کا ازالہ ممکن ہو تاکہ ضلع میں زراعت کو ختم ہونے سے بچایا جاسکے اور زراعت کو مزید فروغ حاصل ہوسکے اسکے علاوہ زمیندار سال بھر ادھار کرکے فصلیں سیزن کے فصلوں کے آسرا پر کاشت کرتی ہیں اگر زمینداروں کی اور خصوصا چھوٹے زمینداروں کو بروقت ریلیف نہیں دیا گیا اور انکے نقصانات کے ازالے کی کوشش نہ کی گئی تو زمیندار اور زراعت سے مکمل ختم ہوجائے گی اختیارداروں کو اس حوالےسے اقدامات کرنے چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!