کیچ کے 114برطرف ٹیچرز کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال

کیچ کے 114برطرف ٹیچرز کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تربت(نمائندہ بلال بہار) ٹیچرزایکشن کمیٹی کی جانب سے ضلع کیچ کے 114برطرف ٹیچرز کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال آج آٹھویں روز اختتام پزیر, جی ٹی اے بلوچستان کےصوبائی نائب صدر محمدخان نوشروانی اور ضلعی صدرحاجی مرادبخش نےبھوک ہڑتالی اساتزہ کوجوس پلاکراحتجاج ختم کرادی ڈپٹی کمشنرمیجرمحمدالیاس کبزئی اور سیکرٹری تعلیم غلام علی بلوچ کی یقین دہانی پربھوک ہڑتال ختم کرنےکااعلان کرتے ہوئے محمدخان نوشروانی نے کہا کہ برطرف ٹیچرزکی بحالی کامسئلہ اب جی ٹی اےبلوچستان کامسئلہ ہے ٹیچرزکی بحالی اور سابقہ تنخواؤں کی اجراءتک جی ٹی اے جدوجہدکریگی سیکرٹری تعلیم اور ڈپٹی کمشنرکیچ اچھے اورایماندار آفیسر ہیں وہ کسی ملازم کی روزگار ختم کرنا نہیں چاہتے,اس موقع پر برطرف ٹیچرز نے کہا کہ صوبائی سیکرٹری تعلیم,ڈپٹی کمشنرکیچ اور جی ٹی اے پراعتمادہے,اسلئے احتجاج ختم کررہےہیں,امیدہے جلد ہماری ملازمت بحال اور اگست 2019سے تنخوائیں جاری کرائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!