کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) راشد حسین بلوچ کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ راشد حسین بلوچ کو منظر عام پر لاکر اس کا ٹرائل کیا جائے۔ پیر کے روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ 23 سالہ راشد حسین بلوچ 2017ءسے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھا اور اس نے نجی تعمیراتی کمپنی میں ملازمت اختیار کر رکھی تھی 26 دسمبر2018ءکوراشد حسین بلوچ کو شارجہ سے حراست میں لایا گیا اور چھ ماہ تک لاپتہ رہا ۔انہوںنے دعویٰ کیا کہ 22 جون2019ءکو اسے نجی طیارے کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا اور میڈیا نے بھی اس کی تصدیق کی ہے، تاہم گذشتہ ایک سال سے اہل خانہ کو ان سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ راشد حسین بلوچ کو منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کرکے اگر وہ کسی جرم میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
