دنیا بھر میں 90 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر اور 4 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ اموات کا سبب بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس سے پاکستان میں بھی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ آج بھی نئے کیسز اور اموات کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 695 تک پہنچ گئیں۔منگل 23 جون کی صبح تک ملک میں ایک ہزار 734 نئے کیسز اور 67 اموات کا اضافہ ہوا جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ گئی جبکہ ایک دن میں 105 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
