کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں ریڈ زون کے باہر احتجاجی دھرنا مظاہرین نے اسٹنٹ کمشنر سے مذاکرت کے بعد دھرنا ختم کردیا ۔ پیر کے روز محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ریڈ زون کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فیاض سنبل چوک پر دھرنا دیا ،لیڈی ہیلتھ ورکز کے دھرنے کے باعث ریڈ زون کے باہر زرغون روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی ،دھرنے میں شریک نے موقف اختیار کیا کہ نو ماہ سے ان کے رکے ہوئے اعزازیہ کی رقم بحالی کی جائے ، تاہم اسٹنٹ کمشنر سٹی ندا کاظمی نے لیڈی ہیلتھ ورکزسے مذاکرات کئے ،اسٹنٹ کمشنر کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز فیاض سنبل چوک دیا اپنا دھرنا دو گھنٹے بعد ختم کردیا
