کوئٹہ، وزیر اعلی بلوچستان نے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ میں کہا کہ”حکومت کی طرف سے کسی بھی طلباء کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا گیا تھا … یہ پولیس اور طلبا میں جھگڑا تھا جس میں پولیس نے کارروائی کی اور انہیں گرفتار کیا گیا طلبا کو رہا کرنے کے لئے فوری طور پر پولیس کو حکم دے دیا گیا۔” اور مزید انہوں نے یہ بھی ٹوئیٹکیا کہ "ایس پی سٹی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس غلط ہینڈلنگ کی وجہ سے لیڈی کانسٹیبل کے خلاف بھی مناسب کارروائی کی جائے گی۔”.






