کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر + نمائندگان ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں فائرنگ اورحادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق 7 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے علاقے ہدہ جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30سالہ حسین علی ولد گل محمدنامی قوم نامی شخص زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی پولیس واقعہ سے متعلق مزید کارروائی کررہی ہے ۔ بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل حرمزئی کلی پہاڑ خا ن میں معمولی تکرار پر چچازاد بھائی نے فائرنگ کرکے اختر محمد ولد حاجی محی الدین کو قتل کردیا مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گی۔ پشےن ہی کے نواحی علاقے کلی لمڑان میں والد اور بھائیوں کے تشدد سے محمد اکرم نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی نعش دفنادی گئی تھی تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرکے ہوئے مقتول کے بھائیوں محمد اعظم محمد ہاشم سمیت یار محمد کو گرفتار کرلیا ۔ قلعہ سیف اللہ کے گاڑی الٹنے سے بچی جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریب واقع ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امدادفراہم کی گئی





