ماشکیل:(نصیر کبدانی سے)گزشتہ رات پاک ایران سرحدی شہر ماشکیل میں ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان عنایت اللہ ولدجمعہ خان ریکی جابحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا،واضح رہے ماشکیل میں گذشتہ دو ماہ میں ڈاکیتی و رہزنی کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہںے اس سے قبل گذشتہ ماہ ماشکیل کے علاقہ محراب لوپ کے مقام پر ڈکیت اور رہزنوں کی فائرنگ سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئی تھی،ماشکیل کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان،وزیرداخلہ بلوچستان ضیاءاللہ لانگو،آئی جی ایف سی بلوچستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ شہید عنایت اللہ کے سفاک قاتلوں کی گرفتاری اور انکو قرارواقعی سزا لانے،امن و امان کے قیام،ڈکیتی و رہزنی کے لئےٹھوس اقدامات اٹھائیں۔
