نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے طلباء اور طالبات پر پولیس کی بہیمانہ تشدد اور انکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طلباء اور طالبات کی مطالبات کا حل نکالتے لیکن حکومت نے خلاف طاقت اور تشدد کا استعمال کرکے اپنی تعلیم دشمنی طلباء دشمنی کا ثبوت دیا طلباء اور طالبات نے اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاج کیا جوکہ انکا آئینی حق ہے لیکن آج باپ کی حکومت نے طالبات پر تشدد کرکے انہیں تھانوں میں بند کرکے بلوچی روایات کی پامالی کے ساتھ ساتھ اخلاقی حدود کو پار کیا جسکی جتنی مذمت کیجائے کم ہیں
