وزیر اعظم کی تقریر غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم کی تقریر غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، شہباز گل

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں تقریر کو غیر ضروری طور پر متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں شہباز گل نے کہا کہ ‘وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کے حوالے سے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اسامہ بن لادن کے لیے 2 بار ‘ہلاک’ کا لفظ استعمال کیا۔’انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان کے الفاظ کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متنازع بنانے کی غیر ضروری کوشش ہو رہی ہے۔’شہباز گل کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم اور پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے ہمارا ریکارڈ دنیا میں کسی سے بھی بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!