مافیا کے ایثار میں گھری ہوئی حکومت عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہے ‘ ڈاکٹر مالک بلوچ

مافیا کے ایثار میں گھری ہوئی حکومت عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہے ‘ ڈاکٹر مالک بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافے کو غریب دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے اسے غیر جمہوری حکمرانوں نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں راتوں رات 25 روپے سے زائد رقم کا اضافہ عوام کو مفلوج بنانے کے مترداف ہے مافیا کے ایثار میں گھری ہوئی حکومت عوام کو کسی قسم کی ریلیف دینے سے قاصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے غیر سیاسی رویہ نے عالمی وباءکو ملک میں پھیلانے کا سبب بنا جس سے اول تو قیمتی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا تو دوسری طرف خراب اقتصادی صورتحال کو بدترین کی طرف دھکیل دیا لاک ڈاﺅن کے حوالے سے تضادات کے شکار حکمرانوں نے عوام کی زندگیوں سے کھیلا جس کو اس ملک کے عوام کبھی معاف نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگار افراد شرح پہلے ہی بہت زیادہ تھی کورونا وائرس نے برسرروزگار افراد کو بھی بے روزگار کرکے بے روزگاری کو مزید سنگین حالت میں پہنچا دیا لیکن وفاق اور صوبہ کی حکومت کے پاس عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کسی قسم کی حکمت عملی ہی نہیں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مافیا کے ایثار میں گھری ہوئی حکومت کبھی آٹے ‘ تو کبھی چینی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا شکار ہوتی ہے حکومت صرف دعوﺅں کی حد تک عوام کو خوشحال کرنا چاہتی ہے جو غیر سنجیدگی کی انتہاءہے انہوں نے کہا کہ عوام کی قوت خرید مہنگائی نے ویسے ہی ختم کر دی ہے اب حالیہ اضافوں سے مہنگائی کی شرح 100 فیصد بڑھ جائے گی جو کہ عوام پر ظلم کے پہاڑ گرانے جیسی ہے نیشنل پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!