ریکی قبائل اور شاہوانی قبائل کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر ناخوشگوار واقع پیش آیا ، محمد بخش بلوچ

ریکی قبائل اور شاہوانی قبائل کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر ناخوشگوار واقع پیش آیا ، محمد بخش بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دالبندین نامہ نگار بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ ہفتے کوئٹہ میں ریکی قبائل اور شاہوانی قبائل کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقع پیش آئے جس کے نتیجے میں بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ واشک کے سینئر نائب صدر و ممتاز قبائلی شخصیت میر محمد عارف ریکی زخمی ہوا اور اللہ پاک فضل و کرم سے کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوا ریکی اور شاہوانی قبائل کے درمیان اس طرح کے رنجشوں سے بڑے بڑے واقعات رونما ہوجاتے ہیں دیگر فسادی لوگ درمیان میں آکر بردار اقوام کو یکجا ہونے نہیں دیتے تاکہ یہ قبائلی کشت و خون مزید بڑھے اور دشمن کو اس سے فائدہ حاصل ہو مگر بلوچستان کی تاریخ گواہ ہیں کہ قبائلی رنجشوں نے بلوچستان کو وہ ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہیں جس کا کوئی تصور ہی نہیں کرسکتا جیسا کہ تاریخ کے اوراق پلٹائے تو رند اور لاشار کے آپس کے جنگ نے کتنی جانیں گنوائے اسی طرح لہڑی اور لانگو قبائل کی آپس کا مقابلہ دیکھیں تو صرف ہمیں آپس کے جانوں کا نقصان نظر آئے گا اگر ہم رند قبائل اور رئیسانی قبائل کے آپسی قبائلی دشمنی کا جائزہ لیں تو ہمیں کتنی قیمتی جانوں کے ضائع پر افسوس ہوگا ریکی اور شاہوانی قبائل کے درمیان ہونے والے اس غلط فہمی کو مزید ہوا دینے سے بچنے کیلئے ہم بلوچستان کے عظیم لیڈر سردار اختر جان مینگل چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی اور بلوچستان کے دیگر قد آور شخصیات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قبائلی رنجش کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بلوچستان و بلوچ قوم مزید قبائلی جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا بلوچستان پہلے سے ہی قبائلی دشمنی اور آپس کے اختلافات کی وجہ سے بہت ساری جانیں ضائع کرچکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!