دالبندین نامہ نگار ۔ میر اسفندیار خان یار محمد زئی باپ پارٹی کے ضلعی آرگنائزر مقرر تفصیلات کےمطابق بلوچستان عوامی پارٹی رخشان ڈویژن کے آرگنائزر و سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی نے صوبائی آرگنائزر ملک خدابخش لانگو کی موجودگی میں میر اسفندیار خان یار محمد زئی کو بلوچستان عوامی پارٹی ضلع چاغی کا آرگنائزر مقرر ہونے پر انھیں نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی علاوہ ازیں خان سنجرانی پینل کے سینئر رہنماوں ڈاکٹر حامد گل یوسفزئی ۔میر طاہر خان سنجرانی اور دیگر نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رخشان ڈویژن کے آرگنائزر و سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے میر اسفندیار خان یار محمد زئی کو بلوچستان عوامی پارٹی ضلع چاغی کا آرگنائزر مقرر کرکے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ موصوف ایک فرض شناس اور عوام دوست شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ میر اسفندیار خان یار محمد زئی باپ پارٹی کو ضلع چاغی میں بھرپور انداز میں فعال اور منظم بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
