چاغی( نامہ نگار) چاغی عید قربانی کی آمد ۔مال مویشیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ۔بکرا پیڑی میں سہولیات کا فقدان ۔تفصیلات کے مطابق پورے ملک کی طرح چاغی میں بھی مسلمان عید الضحی( عید قربانی ) کے موقع پر جانوروں کی قربانیاں کرتے ہیں مگر امسال جانوروں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے خریدار سخت پریشان نظر آرہے ہیں کیونکہ اس سال عید قربانی کی جانوروں کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا ہے عید قربانی کی آمد سے چند ہفتے رہ چکے ہیں مگر چاغی کی بکرا پیڑی میں خریدار کا نام و نشان تک نہیں کیونکہ مہنگے داموں جانوروں کا خریدنا سرکاری ملازمین اور متوسط طبقے کے لوگوں کے بس کی بات نہیں دوسری جانب بکرا پیڑی چاغی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جہاں پر پینے کا پانی ۔سائبان حتی کہ جانوروں کو رکھنے کے لیے بھی انتظامات نہیں دوردراز سے آنے والے بیوپاریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شدید گرمی میں جانوروں کو دھوپ میں رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے جانوروں میں مختلف قسم کی بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے جس کے اثرات انسانی جانوں پر بھی پڑ سکتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چاغی شہر میں مال مویشیوں کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے اور بکرا پیڑی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو مسائل اور مشکلات سے نجات مل سکے ۔
