ملک فیصل کاکڑ کر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ‘ پی ٹی آئی

ملک فیصل کاکڑ کر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ‘ پی ٹی آئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی امیدوار برائے حلقہ پی بی 25 ملک فیصل کاکڑ پر حملے کی پر زور انداز میں مذمت کرنے کے ساتھ احکام بالا سے مطالبہ کیا جاتاہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ملک فیصل کاکڑ نے پی بی 25 سے 2018 کے الیکشن میں مختصر وقت میں حیران کن ووٹ حاصل کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں ہے موصوف پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہ کر ہمیشہ حق ،سچ اور ایمان داری کے بدولت اعلیٰ مقام رکھتے ہیں ایک سماجی اور سیاسی شخصیت ہونے کے علاو¿ہ معتبر قبائیلی حیثیت رکھتے ہے لہٰذا چند عناصر اقتدارِ میں رہ کر اپنے اپکو قانون سے بالاتر تصور کرکے عوام ،علاقے اور دیگر سیاسی سماجی اور قبائیلی عمائدین پر زور آزمائی کرتے ہیں جنھیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان تحریک انصاف علاقے ،عوام اور ملک میں قانون کی بالادستی اور امن امان پر یقین رکھتی ہے لیکن جب ظلم اور نا انصافی گھر کے دروازے تک پہنچ جائے تو پھر کسی بھی طرح کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاملک فیصل کاکڑ اپنے اوپر حملے کی مکمل تفصیل آفیشلی اور قانونی طریقے سے علاقہ تھانہ اور اس ایچ او کو فراہم کر چکے ہیں لہذا احکام بالا سے مطالبہ کیا جاتا ہے اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ کسی انجان قبائیلی اختلافات اور بدامنی سے بچا جاسکے۔
٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!