غلام نبی مری ڈاکٹر شہلا کاکڑ کی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

غلام نبی مری ڈاکٹر شہلا کاکڑ کی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہلا کاکڑ کی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا ہے کہ جب سانحہ 8اگست 2016 ء کو سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں بلوچستان کے سینئر وکلاء کی قتل و غارت گری ،ٹارگٹ کلنگ اور خودکش دھماکے کے موقع پر ھسپتال میں بلوچستان کے سینئر وکلاء جوزخمی حالت میں موت اور زیست کی کشمکش میں بے یار و مددگار پڑے ہوئے تھے اس وقت ہسپتال میں کوئی سینئر ڈاکٹر پیرا میڈیکس موجود نہیں تھے تو اس حالت میں ڈاکٹر شہلا کاکڑ نے اپنا وارڈ چھوڑ کر جان ہاتھ کی ہتیلی پررکھ کر جس بڑی بہادری، ہمت، ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے وکلاء کی جانوں کوبچا نے وہاں پہنچ کر جو تاریخ رقم کی اس کی کوئی مثال موجود نہیں ہے اور انہوں نے سرزمین بلوچستان کیساتھ حقیقی بیٹی ہونے کا عملی ثبوت پیش کیا مرحومہ ڈاکٹر صاحبہ کی اس جذبے کو اہلیان بلوچستان نہایت ہی قدر و احترام عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ بلوچستان کی ایک بہادر بیٹی نے اپنے پروفیشنل شعبے کو مدنظر رکھتے ہوئے خوف و ہراس دھونس دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سچائی، ایمانداری اور حب الوطنی کیساتھ اپنے فرائض منصبی کو اولیت دیکر اپنے بھائیوں کو بچانے کیلئے اپنا قومی وطنی اور انسانی حق اور قرض ادا کیا ڈاکٹر شہلا کاکڑ کی مٹی قوم اور انسانیت کیساتھ سچی وابستگی جذبے کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ ڈاکٹر شہلا کاکڑ صاحبہ کو اپنی جوار رحمت جنت الفردوس میں بلند درجات عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!