نوشکی ‘ دکان میں نقب زنی ‘ 2لاکھ کے موبائل فون و نقدی چور لے اڑے

نوشکی ‘ دکان میں نقب زنی ‘ 2لاکھ کے موبائل فون و نقدی چور لے اڑے

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی :نامعلوم چوروں نے گزشتہ شب دو دکانوں میں نقب لگا کر قیمتی موبائل اور نقدی لے اڑے ۔جناح روڑ پر واقع راج کمار جنرل اسٹور اور ازان موبائل سے گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے نقب لگائے جنرل اسٹور مالک کے مطابق ایک لاکھ سے زائد نقدی جبکہ قریب ہی واقع موبائل دکان سے 2 لاکھ مالیت کے موبائل لے اڑے ۔ایس پی نوشکی پولیس حسین احمد لہڑی ایس ایچ او پولیس تھانہ علی احمد بگٹی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔مزید تفتیش نوشکی پولیس کررہی ہے۔نوشکی پولیس ایس ایچ او نوشکی علی احمد بگٹی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب نوشکی بازار میں دو دکانوں کی چھت سے ایک ڈیڈھ فٹ کی سوراخ کیاگیا ہے مگر جاے وقوعہ پر چوری کی کوئی شواہد اور آثار نہیں ملے ہیں جبکہ سوشل میڈیا میں لاکھوں روپے کی چوری کی خبریں گردش کر رہی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نوشکی پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے اور معاملے کی تہہ تک پہنچ کر عوام کو بہت جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا.دریں اثنا صدر انجمن تاجران نوشکی کے سعید احمد نے گزشتہ شب بازار میں متعدد دکانوں کے چھتوں پر نقب لگانے اور دیگر دکانوں سے قیمتی موبائل وغیرہ چوری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ھوئے اپیل کی ھے کہ نوشکی انتظامیہ جلد از جلد ملوث چوروں کو پکڑ کر تاجروں کے موبائل سامان وغیرہ بر آمد کرکے تاجروں کو انصاف دلائیں۔ مگر پولیس کی جانب سے وقت سے پہلے تفتیش کی دائرہ کار کو وسیع کرنے اور اصل حقائق تک پہنچنے سے پہلے حسب روایت دفاعی اور وضاحتی بیان سے یوں لگتا ھے کہ پولیس اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دے کر معاملہ کو رفع دفع کررہی ھے ، یا پھر مثاترہ دکانداروں کو تفتیش وغیرہ کے نام پر تنگ کرکے دلبرداشتہ کروا کر خاموش کروانے کی روایتی کوشش کی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!