پنجگور:پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے احسن المدارس کے مہتمم ارشاد اللہ ولد مولوی محمد حسن سکنہ چتکان جاں بحق ہوئے اور انکے ہمراہ عبدالکریم ولد خان محمد ڈمب تسپ شدید زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق ارشاد اللہ احسن المدارس کے دفتر میں بیٹھا ہا تھا کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے اور ان قریب بیٹھے ہوئے عبدالکریم شدید زخمی ہوئے دونوں کو پولیس نے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
