ڈیرہ مرادجمالی :ربیع کے علاقے گوٹھ میر خان بگٹی میں فائرنگ سے ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ نوجوان دلمراد ولد انگلی خان بگٹی رات گئے گوٹھ میر خان بگٹی کے ایک مکان میں گھس آیا جس پر چوری کے شبے میں فائرنگ کی گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا مقامی پولیس نے مقتول کی لاش کو ڈویژنل ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ٹرامہ سینٹر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
